کراچی (نیوز ڈیسک)شام کی حکومت نےشورش زدہ شہر سویدا میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے فوج کی تعیناتی دوبارہ شروع کردی ہے،شہر میں حالیہ دنوں میں دروزی ،بدو مسلح گروہوں اور حکومتی افواج کے درمیان لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکےہیں۔ صدر احمد الشرح نے اسرائیلی مداخلت کو لڑائی کے دوبارہ بھڑکنے کی وجہ قرار دیا ہے۔فوج کی یہ تعیناتی ہفتے کے روز اس وقت ہوئی جب امریکہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور شام نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ ملک کے صدر احمد الشرح نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں سویدا میں ہونے والے واقعات میں مداخلت اور ملک میں سلامتی کی بحالی کیلئے بین الاقوامی سطح پر کالزموصول ہوئی ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی مداخلت نے اس "کشیدگی کو دوبارہ بھڑکا دیا" ہے اور وہاں جاری لڑائی "ایک خطرناک موڑ" اختیار کر چکی ہے۔ صدر الشرح نے امریکہ کا اس کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے جنگ بندی کا اقدام "شامی خون کو بچانے، اتحاد کو برقرار رکھنے اور عوام کی حفاظت" کیلئے کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
کراچی انیل امبانی گروپ کیس میں مزید1,021کروڑروپے کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔15,548کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام، شیل...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد فنانس ایکٹ، FBR کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انٹیگریشن پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی منظوری دیدی گئی ،ریئل...
اسلام آباد وزارت خارجہ میں تقرریاں وتبادلے،ڈاکٹر فیصل شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر، عامر خان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...