اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت UAE کی سرمایہ کاری کیلئے فوری ثمر آور منصوبوں کی نشاندہی میں سرگرم، وزیراعظم نے ایک 13 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی، سربراہ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے حالیہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقاتوں کے بعد معیشت کے مختلف شعبوں میں حکومت سے حکومت کی بنیاد پر سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ تازہ ترین صورتحال کے تحت وزیراعظم نے ایک 13 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ اس کمیٹی کو یہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر ایسے منصوبے کی نشاندہی کرے جو متحدہ عرب امارات کی قیادت کے سامنے سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جا سکیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے اس کمیٹی کا 16 جولائی 2025 کو باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن، اقتصادی امور ڈویژن اور ان کے متعلقہ سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے نیشنل کوآرڈینیٹر بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ نائب وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے جمعہ، 18 جولائی 2025 کو اجلاس منعقد کیا، جس میں ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی گئی جو سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور جن کی فزیبیلٹی رپورٹس قابلِ بینکنگ ہیں۔ کمیٹی اس بات کی پابند ہے کہ وہ اپنی رپورٹ 7 دن کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے۔
کراچی عمان کے قریب جہاز پر حملہ، 10بھارتی شہریوں کو بچالیا گیا،ایک لاپتہ ،بھارتی حکام نے اتوار کے روز کہا ہے...
کراچیانگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چار صفر کی شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ون...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رہنمائی، معاونت اور...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...
کراچی قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امیری دیوان نے انکی وفات کی...
نئی دہلی بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے مظالم نے نام نہاد عالمی رہنما کے دعویدار مودی کی بین الاقوامی ساکھ کو مٹی...