لاہور (سودی)سٹیٹ بینک نےڈیڈلائن کے مطابق ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنسوںکیلئے درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل کرلیا ۔درخواستوں کی وصولی میں زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا اور ملکی کمرشل بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز اور فن ٹیک اداروں سمیت متفرق درخواست دہندگان کی جانب سے 20 درخواستیں موصول ہوئیں۔ کچھ بیرونی اداروں نےبھی ، جو پہلے ہی بیرون ملک ڈیجیٹل بینکاری کے شعبے میں کام کررہے ہیں، پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس سے قبل 3 جنوری 2022 کو سٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل بینکوںکیلئے لائسنسنگ اور ضابطہ کاری فریم ورک جاری کیا تھا۔یہ فریم ورک صارفین کی سہولت کی بنیاد پرسستی ڈیجیٹل مالی خدمات فراہم کرتا ہے،اس کا بنیادی مقصد معاشرے کے ان طبقات کو مالی خدمات فراہم کرنا ہے جنہیں یہ سہولتیں میسر نہیں۔سٹیٹ بینک کی ٹیم تمام درخواست دہندگان کو درخواستوں کی تیاری اورجمع کرانے کیلئے درکار ضروری مدد اور سہولت بھی فراہم کی۔سٹیٹ بینک کے اس اقدام سے معاشرے کے ان طبقات کو مالی خدمات فراہم کرنے میں بے حد مدد ملے گی جنہیں یہ سہولتیں دستیاب نہیں یا کم دستیاب ہیں۔
لاہور مریم نواز کے استقبال کے دوران ائیرپورٹ پر تعینات کی گئی سکیورٹی پرمامور پولیس اہلکار آپس میں الجھ پڑے...
لاہور ایس پی سٹی سرفراز ورک کے اردل روم میں 761 اہلکار و افسران پیش ہوئے،جس پر ایس پی سٹی نے معمولی نوعیت کے...
لاہور ڈولفن سکواڈ نےہربنس پورہ میںسنیچنگ میں ملوث ملزم امتیازکو گرفتار کرلیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم...
لاہور ڈیفنس کے نجی سکول میں نابالغ بچیوں کا تنازعہ،ردا انور ایڈووکیٹ اور دیگروکلاء نے پریس کانفرنس میں کہا...
لاہورامیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نااہل حکومت منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسز اور...
لاہورایجوکیشن کے عالمی دن کی مناسبت سے کنیئرڈ کالج میں ایک روزہ کانفرنس ہوئی، جس میںسابق وزیر رانا مشہود...
لاہور منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ " چھٹی ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس " کا گزشتہ روز آغاز...
لاہورجنگ مذہبی ونگ اور الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کی جانب سے ایوان اقبال میں پروگرام”اعتراف خدمت“ کا...