سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان ری پبلک پارٹی کی چیئر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کے مسائل حل کرانا ہمارا منشور ہے، کیا ملک میں صرف پانچ خاندانوں کو سیاست کرنے کاحق ہے؟ کبھی ایک پارٹی کے سربراہ کی بیٹی تو کبھی دوسری پارٹی کے سربراہ کا بیٹا اپنی باری لیتا ہے، عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے، ہم گالم گلوچ کی سیاست کو پسند نہیں کرتے، نوجوان طبقہ سب سمجھ رہا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے بڑھانے یا لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے ملک ترقی نہیں کرے گا۔تبدیلی نہیں آئے گی، نہ ہی کوئی چاہتا ہے، البتہ بہتری کی خواہش ہے وہ آئیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موٹروے کی تعمیر پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے، بلوچستان میں پراکسی وار چل رہی ہے، سندھ میں کچے کے حالات خراب ہے، ایف بی آر کی پالیسیوں سے ٹیکس دینے والا طبقہ پریشان ہے، کراچی میں احتجاج ہورہا ہے، بغیر اجازت کسی کو گرفتار کرنا بے عزتی ہے۔ پارٹی بناتے ہی الزامات کی بھرمار شروع ہوگئی ہے، کہا گیا کہ راولپنڈی کی حمایت ہے، مجھے عوام کے علاوہ کسی کی حمایت حاصل نہیں، پارٹی میں شامل ہونے کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ مجھ سے ملنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے انڈیا سے جنگ جیتی، شاہینوں نے آسمان پر جبکہ میڈیا و سوشل میڈیا نے زمین پر بیانیہ کی جنگ جیتی، دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ میرا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے، مجھے اپنے علاقے کی خوبصورتی پر فخر ہے۔
کراچی عمان کے قریب جہاز پر حملہ، 10بھارتی شہریوں کو بچالیا گیا،ایک لاپتہ ،بھارتی حکام نے اتوار کے روز کہا ہے...
کراچیانگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چار صفر کی شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ون...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی رہنمائی، معاونت اور...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...
کراچی قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امیری دیوان نے انکی وفات کی...
نئی دہلی بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے مظالم نے نام نہاد عالمی رہنما کے دعویدار مودی کی بین الاقوامی ساکھ کو مٹی...