اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کی حلف برداری اورسینیٹ کے انتخابات بارے کوئی "سازش یا شرارت" کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،اسمبلی کے اجلاس کو ناممکن بنا کر یا کسی دوسری طرح حلف برداری روکی گئی تو عدالت عالیہ سے آئین کی دفعہ 255 کے تحت حلف کے لئے رجوع کیا جاسکتا ہے،خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کی حلف برداری اور صوبے سے سینیٹ کے ار کان کا چنائو کئے جانے کے حوالے سے کوئی سازش یا شرارت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی مفاہمت کے ماحول کو حکومتی کارپردازان سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اس مقصد کے لئے اسمبلی کے اجلاس میں رخنہ اندازی کے لئے بھی سازش کی بو محسوس کی گئی ہے جو کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ایک گفتگومیں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کا حلف بھی ہوگا اور سینیٹ کے ارکان کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا اس میں تاخیر نہیں ہونے دی جائے گی۔ صوبائی گورنر نے کہا کہ اگر عدالت عالیہ نے انہیں حکم دیا تو وہ اس کے لئے تیار ہیں یہ حکم آئین کی دفعہ 255 کے تحت جاری کیا جاسکتا ہے اگر فاضل عدالت نے اسپیکر کو ایسی ہدایت کی تو وہ بھی اس پر عمل درآمد کے پابند ہونگے اس دوران جنگ /دی نیوز کو پتہ چلا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے کمیشن کے اعلیٰ اختیارات اور اعلی سطحی وفد کو پشاور میں ارکان کی حلف برداری اور سینیٹ کی نشستوں کے انتخابات کو منصفانہ طور پر شفاف انداز میں منعقد کرانے کے لئے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ وفد جس کے سربراہ الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس اکرام اللہ خان ہونگے سیکریٹری کمیشن عمر حمید چوہدری اور اسپیشل سیکریٹری کے ہمراہ آج (اتوار) کو صوبائی دارالحکومت پہنچے گا۔ اس دوران چیف الیکشن کمشنر نے واضح کردیا ہے کہ اگر آج صوبائی اسمبلی کے ارکان کا حلف نہیں ہوتا تو سینیٹ کے ارکان کا انتخاب بھی نہیں ہوسکے گا کسی بھی امکانی صورتحال سے عہدہ برآ ہونے کے لئے الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں مخصوص نشستوں کی حلف برداری نہیں ہوئی تو سینیٹ کا الیکٹرورل کالج ادھورا رہ جائے گا نامکمل الیکٹرورل کالج میں سینیٹ کے ارکان کا انتخاب ممکن نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اگر کسی وجہ سے آج مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری نہیں ہوتی تو کل (پیر) سینیٹ کے ارکان کا انتخاب عمل میں نہیں لایا جائے گا الیکشن کمیشن کسی انتخاب کی تاریخوں میں ردوبدل کا مجاز ہے وہ کل ہونے والے انتخاب کو معرض التوا میں ڈال سکتا ہے پوری صورتحال پر الیکشن کمیشن کڑی نگاہ رکھ رہا ہے اگر کوئی صورتحال اچانک پیدا ہوتی ہے تو اس پر کارروائی کا فیصلہ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر الیکشن کمیشن اجلاس منعقد ہوگا اورنیا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ ذرائع نے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ خیبرپختونخواکے مخصوص نشستوں پر منتخبہ ا رکان کی حلف برداری آج ہی ہوجائے گی خواہ یہ اسمبلی کے اجلاس میں ہو یا اس کا اہتمام کسی دوسری جگہ پر کرنا پڑے۔
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
کراچی انیل امبانی گروپ کیس میں مزید1,021کروڑروپے کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔15,548کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام، شیل...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد فنانس ایکٹ، FBR کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انٹیگریشن پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی منظوری دیدی گئی ،ریئل...
اسلام آباد وزارت خارجہ میں تقرریاں وتبادلے،ڈاکٹر فیصل شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر، عامر خان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...