اسلام آباد( رانا غلا م قادر ) ممبران پارلیمنٹ کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نے ممبران پارلیمنٹ کی رہائش کیلئے 104فیملی سویٹس کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے سی ڈی اے نے تعمیراتی فر موں سے پانچ ا گست تک ٹینڈر طلب کرلئے ہیں۔ تعمیراتی فر موں سے پانچ ا گست تک ٹینڈر طلب ،دو ارب 88کروڑ24لاکھ روپے لاگت ، تین ماہ میں فنکشنل ہوں گے،دوسرے اور تیسرے پیکج میں سرونٹ کوارٹرز‘ سروسزبلاک اور مسجد کی تعمیر ہو گی، مجموعی لاگت سات ارب دس کروڑ ،یاد رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ لاجز کے فیزٹو کے تحت 104فیملی سویٹس‘ 400 سرونٹ کوارٹرز‘ سروسزبلاک اور مسجد کی تعمیر کا ٹھیکہ 2011میں دیاگیا۔ تعمیراتی فرم نے پراجیکٹ کو شیڈول کے مطابق مکمل نہیں کیااور پچاس فیصد کام کے بعد 2016میں کام بند کردیا۔ نو سال سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار چلا آ ہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایا زصادق کی کو ششوں سے اس منصوبہ پر دو بارہ کام شروع ہوا۔ کنسلٹنٹ مقرر کیاگیا۔ نیا پی سی ون منظور کیا گیا جس کے مطابق اس پراجیکٹ پر سات ارب دس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ پراجیکٹ ورکس ڈ ائریکٹوریٹ مکمل کرے گا۔ اس پراجیکٹ کے تین پیکج بنا کر کنٹریکٹ ایوارڈ کئے جائیں گے۔ پہلا پیکج جس کے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں دو ارب 88کروڑ24لاکھ روپے کا ہے جس کے تحت 104فیملی سویٹس کو فنکشنل کیا جا ئے گا۔ ا نکا سٹرکچر بن چکا ہے۔ ان میں ٹائلیں لگنی ہیں۔اے سی لگیں گے۔ فر نیچر فراہم کیا جا ئے گا۔ کھڑکیاں لگنی باقی ہیں۔ پینٹ ہوگا۔ کچن کا سامان فر اہم کیا جا ئے گا۔ پیکج ون کاٹینڈر طلب کیا گیا ہے۔ یہ کام تین ماہ میں مکمل کیا جا ئےگا۔ ایک ارب روپیہ سی ڈی اے کے فنڈز میں ہے۔ باقی پی ایس ڈی پی سے فراہم کئے جائیں گے۔دوسرے پیکج میں 400سر ونٹ کوارٹرز کا پراجیکٹ مکمل کیا جا ئے گا۔ یہاں چار بلاکس زیر تعمیر ہیں۔ اے اور سی بلاک میں ممبران پارلیمنٹ کی رہائش ہوگی۔ بی بلاک میں سروسز ہیں اور ڈی میں مرکزی مسجد تعمیر کی جا ر ہی ہے۔ اس وقت پارلیمنٹ لاجز میں کل362فیملی سویٹس ہیں۔ یہاں سینٹ اور قومی اسمبلی دونوں کے ارکان کا کوٹہ ہے۔ اضافی لاجز کی تعمیر نہ ہونے سے ممبران پارلیمنٹ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 44ممبران کو ایم این اے ہاسٹل میں اکا موڈیٹ کیا گیا ہے۔
کراچی کہکشاں میں پہلی بار قدرتی شکر دریافت، زندگی کی ابتدا سے متعلق اہم راز بے نقاب،دودھیا کہکشاں کے قریب...
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے پیش نظر...
ریاضتوانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر پاک سعودیہ اتفاق۔ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے روز اول سے ہی گورنر ہاؤس کے دروازے تمام شہریوں کیلئے ان...
کراچی صدر ٹرمپ کے بیٹوں کی دفاعی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاریمفادات کے ٹکراؤ پر سوالات، پینٹاگون سے...
پشاور ٹانک میں جنڈولہ وانا روڈ پر تھانہ شہید مرید اکبر کے حدود میں پویس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکے کے نتیجے...
کراچیدنیا کا ایک سب سے بڑا کنٹینر بحری جہاز اتوار کو کراچی پورٹ پر پہنچا۔ اس جہاز کی آمد پاکستان کے بحری شعبے...