اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے مبینہ شراب و غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا ،و ملزم علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بارہ کہو کو ملزم کو گرفتار کرکے سوموار 21جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیاہے،ملزم علی امین کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد ،گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزم ، علی امین کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ عدالت میرے موکل کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کر سکتی ہے ،پشاورہائی کورٹ نے 23 ستمبر تک ملزم کے خلاف ہر مقدمہ میں اس کی ضمانت دے رکھی ہے ،انہوں نے ستمبر کی کوئی تاریخ مقرر کرنے کی استدعا کی توفاضل جج نے کہاکہ آپ عدالتی حکمنامہ کا انتظار کریں، بعدازاں عدالت نے ملزم علی امین کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی اوراس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو ملزم کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر عدالت میںپیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
کراچی انیل امبانی گروپ کیس میں مزید1,021کروڑروپے کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔15,548کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام، شیل...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد فنانس ایکٹ، FBR کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انٹیگریشن پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی منظوری دیدی گئی ،ریئل...
اسلام آباد وزارت خارجہ میں تقرریاں وتبادلے،ڈاکٹر فیصل شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر، عامر خان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...