ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی حکومت نے قواعد کی خلاف ورزی اور معتمرین کو غیرمعیاری سہولیات فراہم کرنے پر ٹریول کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ریگولیٹری کنٹرولز کی خلاف ورزیوں پر سات عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا۔ان کمپنیوں پر معتمرمین کو وعدے کے برخلاف اور بغیر لائسنس والی غیرقانونی رہائش گاہوں میں قیام کرا نے اور غیرمعیاری خدمات فراہم کرنے کا الزام تھا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ریگولیٹری کنٹرولز کی خلاف ورزیوں پر سات عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ʼاللہ کے مہمانوں کو فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کڑی نگرانی جاری رکھی جائیں گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ کمپنیوں کی اِن خلاف ورزیوں کی نشاندہی نگرانی کے اس عمل کے دوران دیکھی گئیں۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق ان خلاف ورزیوں پر مقرر کردہ سزاؤں پر عمل درآمد کی تیاری میں مذکورہ کمپنیوں کے خلاف فوری قانونی اقدامات شروع کر دیئے۔وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ ضوابط کی پاسداری کریں اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
کراچی انیل امبانی گروپ کیس میں مزید1,021کروڑروپے کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔15,548کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام، شیل...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد فنانس ایکٹ، FBR کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انٹیگریشن پر 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی منظوری دیدی گئی ،ریئل...
اسلام آباد وزارت خارجہ میں تقرریاں وتبادلے،ڈاکٹر فیصل شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر، عامر خان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...