خانیوال ، ناکہ لگائےڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کی فیملی و دیگر شہریوں کو لوٹ لیا

20 جولائی ، 2025

خانیوال (نمائندہ جنگ)تھانہ کے نائب محرر کی فیملی کو ڈاکوؤں نے اسی کے تھانہ کی حدود میں لوٹ لیا،ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر مزید راہگیروں کو بھی گن پوائنٹ پر لوٹا،تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی تھانہ چھب کلاں میں تعینات نائب محرر ظاہر کی فیملی دو موٹر سائیکلوں پر سوار ھوکر جارہی تھی کہ چھب بنگلہ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے انکو گن پوائنٹ پر روکا اور انکی خواتین سے سونے کی بالیاں اور نقدی لوٹ لی ،ڈاکووں نے خواتین سے مزاحمت کرنے پر کانوں سے بالیاں نوچیں جس کی وجہ سے وہ لہو لہان ھوگئیں،ڈاکؤوں نے یہاں سے گزرنے والے متعدد راہگیروں کو بھی اسلحہ کے زور پر لوٹا ،ڈاکؤوں نے آدھا گھنٹہ تک ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹا اور فرار ہوگئے ،تھانہ چھب کلاں پولیس مصروف کارروائی ہے۔