خانیوال(نمائندہ جنگ) جواری اور نشئی نے اپنے دو بچے جوئے میں ہار دیے جبکہ بیوی کو تشدد کر کے گھر سے نکال دیا، تفصیل کے مطابق نواحی علاقے بستی مولوی حیات والی میں اختر حسین گل نے مبینہ طور پر جوئے میں اپنے دو بچے ھار دئیے اور وہ جب ان بچوں کو جیتنے والے کے حوالے کرنے لگا تو بچوں کی ماں مبین اختر نر مزاحمت کی جس پر اختر گل نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔مبین اختر نے اپنے والد اشفاق کو بلایا تو اختر گل نے اپنے دو بھائیوں صفدر گل اور عنصر گل کے ھمراہ اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا کر بھگا دیا۔پولیس تھانہ کہنہ خانیوال نے پرچہ درج کر لیا ھے مگر اس میں بچوں کے جوئے میں ھارنے کا ذکر نہیں کیا۔بچوں کی ماں مبین اختر اور نانا اشفاق نے ان دفعات کو پرچے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔
اسلام آباد ملک میں گندم کے امکانی بحران سے نمٹنے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پانچ روزکے دوران دوسرا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کے نتائج سے پہلے درخواست گزار کی ریپریزنٹیشن پر...
ملتان درگاہ حضرت بہائو الدین زکریا ؒ کےسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی...
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جاری اصلاحات کا مقصد شہری مرکز، جدید...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اذبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجایوف جو اپنے اعلی سطحی تجارتی...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے پاسپورٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا ہے جن پر اسرائیل کے علاوہ کی شق بحال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیےنامزدگیوں میں...
ملتان حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کے مو قع پر ضلع ملتان میں آج مقامی چھٹی ہے ، ہائیکورٹ و...