شجاع آباد، ڈکیت گینگ کے چار کارندے گرفتار،مسروقہ سامان اور2 لاکھ 80 ہزار روپے برآمد

20 جولائی ، 2025

شجاع آباد(نامہ نگار) تھانہ راجہ رام پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے چار  کارندے گرفتار، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ راجہ رام نے سرقہ بالجبر، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب یاسر عرف یاسرا گینگ کے چار کارندوں محمد یاسر، علی حسن،  محمد رفیق اور محمد خالدکو گرفتار کرلیا، پولیس نے کارروائی کے دوران تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان، جس میں ایک عدد موٹر پمپ اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے شامل ہیں، برآمد کر لیا، دوران تفتیش ملزمان نے دس مقدمات کا انکشاف کیا۔