19کمرشل و رہائشی پلاٹ 71کروڑ93لاکھ روپےمیں نیلام

07 اپریل ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام پرکشش پلاٹوں کا نیلام عام گزشتہ روز ہواجس میں ایل ڈی اے کی مختلف سکیموں میں واقع19کمرشل و رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر71کروڑ93لاکھ24ہزار750روپے میں نیلام کردیئےگئے۔پلاٹ نمبر288-A/31 خیبر بلاک اقبال ٹاؤن 75لاکھ 15ہزار روپے ،پلاٹ نمبر59سوک سنٹر جوبلی ٹاؤن5کروڑ 95لاکھ 37ہزا ر800روپے،پلاٹ نمبر کارنر سوک سنٹر جوبلی ٹاؤن 6کروڑ 25 لاکھ روپے،پلاٹ نمبر70بلاک ڈی جوبلی ٹاؤن1 کروڑ 51لاکھ چار ہزار چار سو روپے، پلاٹ نمبر63بی جوہرٹاؤن4 کروڑ 50 لاکھ16ہزار روپے،پلاٹ نمبر96کارنر سوک سنٹر سبزہ زار 4کروڑ 33 لاکھ28 ہزار250روپے ،پلاٹ نمبر98سوک سنٹر سبزہ زار ایک کروڑ52لاکھ 4ہزار800 روپے میں نیلام ہوا۔