مظفرگڑھ کے نئے ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

20 جولائی ، 2025

مظفرگڑھ (نامہ نگار ) نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد عثمان طاہر جپہ نےعہدے کا چارج سنبھال لیا ، چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے  متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔