میلسی،5جواری رنگے ہاتھوں گرفتاردائو پر لگی رقم اور گاڑی برآمد

20 جولائی ، 2025

 میلسی (نامہ نگار) پولیس نے پانچ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے، تفصیل کے مطابق پولیس نے ایک اطلاع پر چھاپہ مارکر پانچ جواری غلام یٰسین،نوازش ،نعمان،عابداور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم، موبائل فون اور 16 لاکھ70 ہزار روپے  مالیت کی گاڑی برآمد کر لی، پولیس تھانہ گڑھاموڑ نے مقدمہ درج کر لیا۔