خانیوال ،جماعت اسلامی کا چینی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

20 جولائی ، 2025

خانیوال (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی خانیوال شہر کے زیر اہتمام چینی، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بے جا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، امیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال ڈاکٹر محمد عمران فاروق اور نائب امیر ضلع خانیوال ہارون الرشید نظامی ایڈووکیٹ نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاسے خطاب کیا۔