جنوبی پنجاب میں گندم کی قیمت میں کمی، کسان پریشان

07 اپریل ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب میں گندم کی قیمت کم ہونے سے کسان پریشان ہیں،کٹائی شروع ہونے کے بعد گندم کی سرکاری قیمتوں کی ادائیگی ہورہی تھی لیکن اب اسکی قیمت 2100روپے من ہو گئی ہے ، مڈل مین کی وجہ سےکسانوں کو سرکاری قیمتوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی، کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی سرکاری قیمتوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔