لاہور(رب نواز خان)جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ سب سے بڑی تعلیمی نمائش ” دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2025“ کا آغاز گذشتہ روز لاہور ایکسپو سنٹر میں ہوگیا۔ جنگ گروپ کی سعدیہ شریف نے نمائش کا افتتاح کیا۔ ایکسپو کوطلبہ، اساتذہ، والدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے بہت سراہا گیا اور نمائش میں موجود مختلف تعلیمی اداروں کے سٹالز پر گہما گہمی دیکھنے میں آئی نمائش کےپہلے روزہی شرکا ء کا زبردست رش رہا، تمام تعلیمی اداروں کے سٹالز پر شہریوں کی کثیر تعداد معلومات حاصل کرتی رہی۔ نمائش میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ شہری بالخصوص طلبہ جوق در جوق نمائش میں آتے رہے ۔ طلبہ، اساتذہ، والدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے اس ایجوکیشن ایکسپو کو بہت سراہا گیا اور نمائش میں موجود مختلف تعلیمی اداروں کے سٹالز پر گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمختلف طلبہ نے کہا کہ یہ ایک زبردست ایونٹ ہے جس سے ہمیں بہت معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ اور دور دراز ہر ایک ادارے میں جا کر اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے جیسی پریشانی سے بھی ہم اس نمائش کی وجہ سے بچ گئے ہیں۔اتنے اچھے ماحول میں اتنے سارے اداروں بارے بہت زیادہ معلومات حاصل ہو گئی ہیں۔ طلبہ نے کہا کہ اس کا تمام تر سہرا جنگ گروپ کو جاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں یہ سہولت میسر آئی اور اتنا اچھا ایونٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ تعلیمی نمائش دیکھنے کے لیے آنے والوں نے کہا کہ میٹرک، انٹر اور گریجویشن کے امتحانات کے بعد ہم سب اپنی نئی کلاسوں اور آئندہ مستقبل کے حوالے سے ایک پریشانی میں مبتلا تھے لیکن اس نمائش کی وجہ سے ہماری وہ مشکل دور ہو گئی اور ہمیں اتنی بڑی تعداد میں مختلف تعلیمی اداروں، وہاں ہونے والے مختلف کورسز، میرٹ پالیسی، فیس سٹرکچر اور نئی کلاسوں بارے بہت سی انفارمیشن ملنے سے ہمیں فیصلہ کرنے میں بہت سی آسانیاں پیدا ہو جائیں گیں۔ جنگ گروپ کو چاہئے کہ وہ سال میں ایک بار ہی نہیں بلکہ وقتاً فوقتاً ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتا رہے۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی قید...
اسلام آبادوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
مظفرگڑھ سی سی ڈی نے شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغواء کرکے اپنے عقوبت خانے میں بند کردیا،بعدازاں...
اسلام آباد پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی...
ملتان واسا ملتان خود انحصاری کی جانب گامزن، 34 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، ماہ جون 2026 کے دوران سیوریج اور...