لاہور ( آصف محمود بٹ) جبری مشقت، چائلڈ لیبر، خطرناک مشقت میں کم عمر افراد کی ملازمت پر سخت سزائیں تجویز۔صنعتوں میں کام کرنے والوں پر جسمانی تشدد یا دھمکی کے ذریعے مطالبات منوانے کا عمل بھی قابل تعزیر جرم ہوگا ۔ پنجاب حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور بین الاقوامی لیبر قوانین سے ہم آہنگ ایک جامع قانونی فریم ورک "پنجاب لیبر کوڈ 2025ء" نافذ کرنے جا رہی ہے۔ اس انقلابی قانون میں جبری مشقت، بچوں سے مزدوری، غیر محفوظ کام کے حالات، صنعتی دباؤ اور کم عمر افراد کو خطرناک کاموں میں لگانے کے خلاف سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں،ماہرین کی رائے ہے کہ عدالتی احتساب کا ایک مضبوط نظام قائم کیا گیا ہےتاہم اصل چیلنج اس قانون کے مؤثر نفاذ کا ہے ۔’’جنگ‘‘ کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق لیبر انسپکٹرز اور بعض یونین سے متعلقہ معاملات میں رجسٹرار کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ مجسٹریٹ فرسٹ کلاس یا لیبر کورٹ میں کسی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کا آغاز کر سکیں گے۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی قید...
اسلام آبادوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
مظفرگڑھ سی سی ڈی نے شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغواء کرکے اپنے عقوبت خانے میں بند کردیا،بعدازاں...
اسلام آباد پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی...
ملتان واسا ملتان خود انحصاری کی جانب گامزن، 34 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، ماہ جون 2026 کے دوران سیوریج اور...