کم قیمت ٹکٹس کے حوالے سے دنیا کی 10 بہترین ایئر لائن

20 جولائی ، 2025

کراچی (اسد ابن حسن) ایوی ایشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک نامور جریدے نے دنیا بھر کی 10 بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کر دی ہے جو سب سے کم فضائی قیمت اپنے مسافروں سے وصول کرتی ہیں۔ جریدے نے اس فہرست میں شامل ایئر لائنز کے نہ صرف کم قیمت ٹکٹ بلکہ ان کی جہازوں میں صفائی ستھرائی، عملہ اور وقت کی پابندی بھی مد نظر رکھی ہے۔ سب سے پہلے نمبر پر ایئر ایشیا ہے جو مسلسل 16 برس سے پہلے نمبر پر ہے جس کی ذیلی ایئر لائنز کمبوڈیا، انڈونیشیا، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی آپریٹ کرتی ہیں۔ اس کے بعد سنگاپور کی اسکوٹ ایئر لائنز، تیسرے نمبر پر انڈیا کی پرائیویٹ ایئر لائن انڈیگو ہے۔