ایمرسن یونیورسٹی میں لیکچرار اردو کیلئے من پسند امیدواروں کوسلیکٹ کرنے کا الزام

20 جولائی ، 2025

ملتان(سٹاف رپورٹر)دس جولائی کو ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں سلیکشن بورڈکورم پورا نہ ہونے کے باوجود منعقد کر کے لیکچرار اردو کے لیے مبینہ من پسند امیدواروں کو سلیکٹ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کی طرف سے دو ممبران سابق وائس چانسلر ڈاکٹر حیات محمد خان اور سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کو تین سال کے لیے یونیورسٹی کی سلیکشن بورڈ کا ممبر نامزد کیا تھا۔ان کی بطور ممبر سلیکشن بورڈ مدت پوری ہوچکی تھی تاہم اس کے باوجود 10 جولائی کو سلیکشن بورڈمنعقد کرایا گیا۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر حیات خان کو بلایا نہیں گیا جبکہ سندھ سے ڈاکٹر زاہد حسین کو بلالیا گیا۔