ٹھل؛ ملتان کا شہری بے دردی سے قتل، دوسرا شدید زخمی

20 جولائی ، 2025

ٹھل( نامہ نگار) ٹھل میں ملتان سے آئے ہوئے ایک شخص کو بے دردی سے قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ثھل کے تھانہ سی سیکشن کی حدود گوثھ جمعہ ڈرکھن کے قریب ملتان کے رہائشی زاہد حسین کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا جبکہ ان کے دوسرے ساتھی سلمان کو شدید زخمی کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفتیش کر رہے ہیں۔جلد ملزمان کو گرفتار کریں گے۔