وائلڈ لائف ملتان کےڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر معطل

20 جولائی ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے غفلت، لاپروائی اور مختلف الزامات کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے وائلڈ لائف ملتان ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عظیم ظفر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منور حسین عجمی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں افسران پر اپنے فرائض میں سنگین کوتاہیوں اور انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات تھے جن کی شکایات موصول ہونے کے بعد محکمانہ انکوائری کا آغاز کیا گیا۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سجاد کو ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیرووال سرفراز کو اضافی ذمہ داری دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے اس اقدام کو جنگلی حیات کے تحفظ اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معطل شدہ افسران کے خلاف مزید انکوائری جاری ہے اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں مزید محکمانہ کارروائی متوقع ہے۔