کراچی(اسٹاف رپورٹر) والی بال میں پاکستان نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایشین انڈر16والی بال چیمپئن شپ جیت لی، پاکستان اگلے سال عالمی انڈر17والی بال ایونت کے لئے بھی کوالیفائی کرگیا، جو اٹلی یا قطر میں ہوگا، ایونٹ کے میزبان کا فیصلہ آئندہ جنوری میں ہوگا، پاکستان نے ہفتے کو تھائی لینڈ میں دفاعی چیمپئن ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔ پول میچ میں بھی پاکستان نے ایران کو شکست دی تھی، فائنل میں پاکستان نے ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین ۔ دو سے ہرایا۔پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد کم بیک کرکے تاریخی فتح اپنے نام کی۔ جیت کا اسکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان ایشین انڈر16 والی بال چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہا ۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی قید...
اسلام آبادوفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب...
اسلام آباد سپیکر کے جعلی دستخط کے زریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے...
کراچی امریکی ریاست اوہائیو میں ایک پائلٹ نے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ منانے کیلئے سیسنا طیارے سے 6...
مظفرگڑھ سی سی ڈی نے شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغواء کرکے اپنے عقوبت خانے میں بند کردیا،بعدازاں...
اسلام آباد پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی...
ملتان واسا ملتان خود انحصاری کی جانب گامزن، 34 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری، ماہ جون 2026 کے دوران سیوریج اور...