وہاڑی؛ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک

20 جولائی ، 2025

وہاڑی، بوریوالا (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) سی سی ڈی وہاڑی کا ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک، دیگر فرار۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 277/ ای بی تحصیل بورے والا کے اختر حسین کے نام سے ہوئی جو متعدد سنگین مقدمات بشمول ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی، میں پولیس کو مطلوب تھا۔ موقع سے ایک 30 بور پستول بھی برآمد ہوا۔