ایشیائی بینک کے ماہرین کا کراچی سے روہڑی ریلوے لائن کا معائنہ

20 جولائی ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بینک کے ماہرین نے کراچی سے روہڑی ریلوے لائن کا معائنہ کیا۔ بینک کے چیف ٹرانسپورٹ پلانر سنگیون کِم نے چیف انجینئر اوپن لائنز پاکستان ریلوے کے ہمراہ 480 کلومیٹر ٹریک کی انسپکشن کی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ماہرین ایم ایل ون کی ورکنگ پر مامور چینی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔ اے ڈی بی کے فیکٹ فائنڈنگ سپیشلسٹ مین لائن ون پراجیکٹ کی تیاری کے حوالے سے رپورٹ مرتب کریں گے جس کے بعد منصوبے کی فائنانسنگ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔