مختلف حادثات و واقعات میں 6؍ افراد ہلاک ہو گئے

20 جولائی ، 2025

ملتان، رحیم یار خان، گڑھ مہاراجہ، کروڑ (سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سٹی شجاع آباد کے علاقےمیں ٹرین سے گرکر نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا، شجاع آباد میں کرنٹ لگنے سے 17سالہ لڑکی دم توڑ گئی، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 3سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ، فاتر العقل 42 سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق، کروڑ قاضی آباد کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل تصادم میں ایک شخص جاں بحق، گڑھ مہاراجہ میں ٹرالی سے لکڑیاں اتارتے ہوئے ایک شخص ہلاک، تفصیل کے مطابق سٹی شجاع آباد کے علاقےمیں ٹرین سے گرکر نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا اطلاع پر پولیس نے لاش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔پولیس جیون والا پھاٹک سے صابر نے اطلاع دی کہ نامعلوم شخص چلتی ٹرین سے نیچے گرگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور جیب کی دوران تلاشی ایک خاتون کا شناختی کارڈ ملام جس کا نام انیلہ بی بی زوجہ شفیق سکنہ ناظم آباد کراچی لکھا ہواتھا، شجاع آباد میں کرنٹ لگنے سے 17سالہ لڑکی دم توڑ گئی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔صدر شجاع آباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نواں شہر کی رہائشی اللہ وسایا کی بیٹی شازیہ بی بی گھر میں فریج کو کھولنے پر شدید کرنٹ لگا جو بری طرح مفلوج ہوکر زمین پر گرگئی اور موقع پر ہی چل بسی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاغذی کارروائی کے بعد لڑکی کی نعش ورثا کے حوالے کر دی، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 3سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ۔جھوک جوئیہ میں مدیحہ گھر کے نزدیک ٹیوب ویل میں نہا رہی تھی کہ اچانک پانی میں ڈوب گئی جسے باہر نکالا جو مردہ حالت میں پائی گئی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا، رحیم یار خان نوریوالی پھاٹک پر 42 سالہ عائشہ پروین ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی، پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، متوفیہ کے شوہر آصف نوید کے مطابق اس کی بیوی عائشہ پروین کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا، کروڑ لعل عیسن قاضی آباد کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم میں 22 سالہ محمد عمر ہلاک ہو گیا، متوفی کا تعلق چک 314 چوبارہ سے تھا، گڑھ مہاراجہ ٹھٹہ کریانہ سرگودھا روڈ جھنگ کا رہائشی 59 سالہ ذوالفقار چنیوٹ موڑ پر ٹرالی سے لکڑیاں اتار رہا تھا کہ لکڑیاں اچانک اس کے اوپر آ گریں، جس کے نتیجے میں وہ دم تور گیا۔ ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق حسن سوالی چوک پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں خاتون کے سر پر چوٹیں آئیں جو موقع پر جاںبحق ہوگئی جب کہ خاوند زخمی ہو گیا۔