اسلام آباد( نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی ).وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کی یو کے (UK) میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (Royal International Air Tattoo-RIAT) ائیر شو میں ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک سی اور C-130 کے شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی قیادت، پائلٹس، ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاک فضائیہ کی قیادت کے ویژن اور پائلٹس و ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے مئی 2025 میں دشمن کے 6 طیارے گرا کر عملی میدان میں اپنا لوہا منوایا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیاہےجے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 ہرکولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے، صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی فنی مہارتوں اور صلاحیتوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ بلا شبہ پاکستانی فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ میں سے ہے۔
کراچی صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کیساتھ سخت رویہ، انٹرویو اچانک چھوڑ کر چلے گئے۔ صحافی کرسٹن ویلکر سے تلخ جملوں...
مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کی...
لاہور پنجاب میں امن و امان کے اخراجات کے کلیمز کیلئے سخت ضوابط کا نفاذ۔غیر معمولی اخراجات کو روکنے کیلئے...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف...
لاہور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی کابینہ متحرک۔ ہائی پاورڈ کمیٹی کا پنجاب کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...