لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کے لئے 50لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے -وزیراعلی ٰ سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے خود چکوال پہنچ گئیں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کا بھرپور فضائی جائزہ لیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال میں سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے تکیہ شاہ مراد، امیر پور منگن للیانی،اور دھید وال کا فضائی دورہ کیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال کو جہلم سے منسلک کرنے والے ڈھمن برج کا بھی فضائی جائزہ لیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈھمن برج کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گھروں۔ روڈز اور پل کا جائزہ لیا - وزیراعلی نے متاثرہ روڈز کی تعمیر و بحالی کا مشاہدہ کیا - انہوں نے سیلابی پانی کی نکاسی کے عمل کا مشاہدہ کیا-بعد ازاں وزیراعلی ٰ نے ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں اجلاس کی صدارت کی-وزیراعلیٰ نے بارشوں کے دوران چھتیں وغیرہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے 50لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا-بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے چکوال کے 4 اور تودہ گرنے سے افراد کے لواحقین کو 10، 10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی -وزیراعلی کی ہدایت پر ارکان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر متاثرہ افراد کے گھروں میں جا کر فوری طور پر چیک دیں گے۔انہوں نے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس فور س کو دوبارہ پوری طرح فعال کرنے کا حکم دیا-پنجاب بھر میں سول ڈیفنس فورس کے رضاکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ٹریننگ کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے بارشوں کے اگلے سپیل سے قبل کچے مکان خالی کرانے کا حکم دیا-کچے گھروں میں مکین خاندانوں کو ریلیف کیمپ یا سرکاری عمارتوں میں قیام کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈوھمن پل کو جلد ازجلد ٹریفک کے لئے کھولنے کا حکم دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈوھمن پل کو سٹیل برج کے ساتھ چھوٹی گاڑیوں کے لئے 2دن کے ا ندر کھول دیاجائے گا -چکوال کو جہلم سے لنک کرنے والے پل کی جلد ازجلد مرمت اور بحالی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلی نے چکوال کے دیگر 6 برج اور روڈز کی تعمیر و مرمت جلد ا زجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی- سی اینڈ ڈبلیو کو بلکسر تا چکوال تہوا بہادر کے مقام پر سڑک کی فوری تعمیر مرمت کرنے کی ہدایت کی۔ بارش کا اگلا سپیل شروع ہونے سے پہلے ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی- چکوال میں مائیکرو سمال ڈیم کی سروے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات پر کسی کا کنٹرول نہیں، زندگی اور موت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے -ڈوبنے، چھتیں وغیرہ گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں ہوئی، لیکن حکومتی اداروں کا رسپانس قابل تحسین ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیلاب کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھ کر اگلے سال کے لئے بھرپور تیاری کی جائے -بارشوں کے دورا ن انتظامیہ سے ہر شہر کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی -اللہ کا شکر ہے پورے پنجاب میں انتظامی اداروں کی غفلت یا کوتاہی کی وجہ سے کوئی ڈیتھ نہیں ہوئی -وزیراعلی مریم نے سیلابی ریلوں کے دورا ن گرنے والی عمارتوں اورفصلو ں کے نقصانات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی -ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے سیلاب کے دوران اور بعد میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی -بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ چکوال میں معمول سے 400ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی-چواسیدن شاہ نالے میں پانی کا بہاؤ معمول سے 4گناہ زیادہ تھا-سیلابی بارش میں ضلع چکوال کے 6علاقے،6روڈ اور 4 برج متاثر ہوئے -بارشوں سے قبل تمام ندی نالوں کی ڈی سلٹنگ اور ضروری آلات کو فنکشنل کر دیا گیا تھا-ڈپٹی کمشنر چکوال نے ڈی سلٹنگ، خطرناک عمارتوں کے سروے اور فلڈ موک ایکسرسائز کے بارے میں آگاہ کیا -بارشوں کے دوران چکوال میں لوگوں کو فوری طور پر ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا- بارشوں کے تاریخی اور ریکارڈ سپیل میں پولیس اور انتظامیہ نے 223، ریسکیو 1122نے 57، اور 27افراد کو ہیلی کوپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا-
اسلام آباد اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستان میں "برقی گاڑیوں" کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے اہم مشاورتی اجلاس...
کراچی ایران سے تازہ فوجی کشیدگی کے بعد اسرائیلی معیشت کے مستقبل پر نئے سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ جنگی بجٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر...
اسلام آ باد گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026 میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے،2025میں پا کستان میں...
اسلام آباد پاکستان میں اربوں کھربوں روپے پر مشتمل بڑے ٹیکس تعمیل کے خلا کے پیش نظر حکومت نے آٹو ٹیکس دفتر...
پشاور خیبر پختونخوا رورل ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں، غیر قانونی ٹھیکوں کی الاٹمنٹ، زائد...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...
اسلام آباد پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ...