اسلام آباد ( آن لا ئن ) ملک کے اہم آبی ذخائر میں پانی کی موجودہ صورتحال تسلی بخش ہے اور مجموعی قابل استعمال ذخیرہ 82 لاکھ 84 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے، جو فصلِ خریف کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ واپڈا کے ترجمان کے مطابق، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح اور اخراج معمول کے مطابق جاری ہے۔ ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 60 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 59 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1530 . 00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 46 لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 40 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج صرف 8 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1189 . 15 فٹ جبکہ ذخیرہ 36 لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔
کراچی صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کیساتھ سخت رویہ، انٹرویو اچانک چھوڑ کر چلے گئے۔ صحافی کرسٹن ویلکر سے تلخ جملوں...
مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کی...
لاہور پنجاب میں امن و امان کے اخراجات کے کلیمز کیلئے سخت ضوابط کا نفاذ۔غیر معمولی اخراجات کو روکنے کیلئے...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف...
لاہور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی کابینہ متحرک۔ ہائی پاورڈ کمیٹی کا پنجاب کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...