وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی

20 جولائی ، 2025

اسلام آباد ( فاروق اقدس ) وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی،لندن میں مختصر قیام ،  اتوار کو نیویارک روانہ ہو نگے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ   ،امریکی وزیر خارجہ سے  بھی ملاقات کا امکان ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار ہفتہ کو اہم دورہ پر امریکہ روانہ ہوگے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ لندن میں مختصر قیام کے بعد اتوار کو نیویارک روانہ ہو جائینگے۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکہ میں اپنی مصروفیات کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کا بھی امکان ہےجب کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کرینگے،دریں اثنا ء دفتر خارجہ کی جانب سے بیان کے مطابق اسحٰق ڈار اپنے دورے میں نیویارک میں پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے حوالے سے دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے مباحثے کی صدارت کریں گے، جس میں ’بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینا اور تنازعات کے پرامن تصفیہ‘ پر گفتگو کی جائے گی۔