واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن قانون سازوں کے عشائیے کے دوران کہی۔انہوں نے کہا:"درحقیقت، طیارے مار گرائے جا رہے تھے۔ پانچ، پانچ، چار یا پانچ، لیکن میرا خیال ہے کہ پانچ طیارے واقعی گرائے گئے۔تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ تھا لیکن میں نے یہ جنگ رکوا دی۔پاکستانی فضائیہ نے پہلے ہی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائی جھڑپ میں بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، جب کہ بھارت نے صرف چند پاکستانی طیارے گرنے کامبہم دعویٰ کیا، لیکن کوئی واضح ثبوت پیش نہ کیا۔ پاکستان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے طیارے محفوظ رہے، البتہ فضائی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ٹرمپ کے حالیہ بیان نے پاکستانی مؤقف کی بین الاقوامی سطح پر تصدیق کر دی ہے، جب کہ بھارت کی جانب سے حسبِ معمول حقائق چھپانے اور مبالغہ آمیز دعوے سامنے آئے۔بھارت کے اعلیٰ ترین جنرل نےبھی مئی کے آخر میں کہا تھا کہ جھڑپ کے پہلے دن ہوائی نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے حکمت عملی تبدیل کی اور جنگ بندی سے قبل برتری حاصل کر لی۔
کراچی صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کیساتھ سخت رویہ، انٹرویو اچانک چھوڑ کر چلے گئے۔ صحافی کرسٹن ویلکر سے تلخ جملوں...
مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کی...
لاہور پنجاب میں امن و امان کے اخراجات کے کلیمز کیلئے سخت ضوابط کا نفاذ۔غیر معمولی اخراجات کو روکنے کیلئے...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف...
لاہور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی کابینہ متحرک۔ ہائی پاورڈ کمیٹی کا پنجاب کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...