کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بطور پاکستان میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستان نے آپریشن سندور میں پاکستان کے ساتھ زیادتی کی ہے اور آج بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے ، ژوب سے لے کر چمن تک جو 11 پختون اضلاع ہیں ان کو بھی پختونخوا میں شامل کیا جائے،مخصوص نشستوں کو انہوں نے مخصوص ڈرامہ قرار دیا ،انہوں نے پی ٹی آئی کو گندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو قریب گیا وہ گندا ہوا ہے ۔ان کے قریب جانے پر میں نہ ریاست کو اور نہ ہی سسٹم کو ٹھیک ہوتا دیکھ رہا ہوں، پارٹی سے لوگوں کا آنا جانا نارمل سی بات ہے یہ پاکستان ہے اس خطے میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے لوگ آتے بھی ہیں اور جاتے بھی ہیں میں نہیں سمجھتا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ ہے ۔ بلور خاندان کا پارٹی کے ساتھ ناطہ نہیں ٹوٹا ہے بلور خاندان کی پہچان حاجی غلام احمد بلور ہیں اور غلام احمد بلور وفا کی ایک مثال ہیں وہ آج بھی چٹان کی طرح اے این پی کے ساتھ کھڑے ہیں میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں ثمربلور کی میری نظر میں بہت عزت ہے ہماری نظر میں بلور خاندان کی بے انتہا عزت ہے ثمر بلور کی خوشی تھی اس پر کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے میرا خیال ہے وہ اپنے والد کی سیاست پر رواں دواں ہیں مجھے خوشی ہے کہ کوئی اگر پارٹی سے گیا ہے تو اس وجہ نہیں گیا کہ ہم نظریے سے ہٹ کر کسی اور راستے پر گامزن ہیں بلکہ وہ گیا اس وجہ سے کہ میرا نظریہ سخت ہے اور میرا نظریہ وہی ہے جو میرے باپ دادا کا تھا ۔
اسلام آباد اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستان میں "برقی گاڑیوں" کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے اہم مشاورتی اجلاس...
کراچی ایران سے تازہ فوجی کشیدگی کے بعد اسرائیلی معیشت کے مستقبل پر نئے سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ جنگی بجٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر...
اسلام آ باد گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026 میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے،2025میں پا کستان میں...
اسلام آباد پاکستان میں اربوں کھربوں روپے پر مشتمل بڑے ٹیکس تعمیل کے خلا کے پیش نظر حکومت نے آٹو ٹیکس دفتر...
پشاور خیبر پختونخوا رورل ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں، غیر قانونی ٹھیکوں کی الاٹمنٹ، زائد...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...
اسلام آباد پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ...