وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

20 جولائی ، 2025

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےایشئین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد اور اظہار مسرت کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اس پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔ پوری قوم کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کو مزید کامیابیاں دے۔