ایشیا کپ ، بھارتی میڈیا کی ایک بار پھر سوالیہ نشان اٹھانے کی کوشش

20 جولائی ، 2025

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ایک بار پھر سوالیہ نشان اٹھانے کی کوشش کی ہے ۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے آئی سی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنےپربھارتی میڈیا نے پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے۔محسن نقوی اجلاس کے لئے سنگاپور نہ جاسکے اور وہ ویڈیو لنک پر میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ بھارت نے محسن نقوی کے آئی سی سی اجلاس میں نہ جانےپر ایشیا کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ آئی سی سی چیئر مین جے شاہ کی سربراہی میں یہ آئی سی سی کا پہلا سالانہ اجلاس ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس میں شرکت کے لیے سنگاپور نہیں جا رہے آن لائن شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیاکپ کا اجلاس جمعرات کو ڈھاکا میں طلب کیا ہے۔