لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات پنجاب محترمہ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی نشستوں کیلئے بولیاں لگائی گئیں، جہاں پارٹی ورکرز ہار گئے اور نوٹوں کی چمک جیت گئی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خود تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی قیادت کے اصل چہرے بے نقاب کر دیے ہیں۔ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرنے والی جماعت آج سب سے بڑی ہارس ٹریڈنگ کی حمایتی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کرتے ہوئے مالدار اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دیے گئے، جب کہ بانی پی ٹی آئی اس پورے عمل سے نہ صرف باخبر ہیں بلکہ خود اس کھیل میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف نے کارکنوں کو صرف تشدد، دھرنوں اور احتجاج کے لیے استعمال کیا جبکہ اقتدار کے مزے موسمی پرندے لوٹتے رہے۔
اسلام آباد اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستان میں "برقی گاڑیوں" کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے اہم مشاورتی اجلاس...
کراچی ایران سے تازہ فوجی کشیدگی کے بعد اسرائیلی معیشت کے مستقبل پر نئے سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ جنگی بجٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر...
اسلام آ باد گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026 میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے،2025میں پا کستان میں...
اسلام آباد پاکستان میں اربوں کھربوں روپے پر مشتمل بڑے ٹیکس تعمیل کے خلا کے پیش نظر حکومت نے آٹو ٹیکس دفتر...
پشاور خیبر پختونخوا رورل ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں، غیر قانونی ٹھیکوں کی الاٹمنٹ، زائد...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...
اسلام آباد پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ...