لاہور(نیوز رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 26 اراکین کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کرکے چھ صفحات پر مشتمل رولنگ جاری کردی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رولنگ میں کہا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کو عدالتی فیصلے کے بغیر نااہل نہیں کیا جا سکتا۔ منتخب نمائندے کو نااہل قرار دینا دراصل عوامی رائے اور آواز کو دبانے کے مترادف ہے، جو جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ریفرنسز کو سیاسی انتقام کا ہتھیار نہیں بننے دیں گے، اسمبلی میں اختلافِ رائے دبایا نہیں بلکہ سنا جانا چاہیے۔ملک محمد احمد خان نے اپنی رولنگ میں پانامہ کیس جیسے عدالتی فیصلوں کو جمہوریت کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ ان فیصلوں سے سسٹم کو نقصان پہنچا۔ لیکن تجویز ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر’’چارٹر آف اسمبلیز‘‘ تشکیل دیا جائے تاکہ ایوان کا تقدس بحال ہو اور اختلافات کو جمہوری دائرے میں نمٹایا جا سکے۔سپیکر نے ایوان میں ہونے والے احتجاج کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی ایسا جواز فراہم نہیں کرتا جس پر نااہلی کی بنیاد رکھی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں خلل سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے، اس کا ملبہ اراکین پر نہیں ڈالا جا سکتا۔
کراچی صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کیساتھ سخت رویہ، انٹرویو اچانک چھوڑ کر چلے گئے۔ صحافی کرسٹن ویلکر سے تلخ جملوں...
مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کی...
لاہور پنجاب میں امن و امان کے اخراجات کے کلیمز کیلئے سخت ضوابط کا نفاذ۔غیر معمولی اخراجات کو روکنے کیلئے...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف...
لاہور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی کابینہ متحرک۔ ہائی پاورڈ کمیٹی کا پنجاب کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...