اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرا نے ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے، عوام میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کے تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی سالمیت، قومی اداروں کے وقار اور سماجی ہم آہنگی کیخلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور میڈیا کے مثبت کردار کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ہفتے کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کیخلاف اقدامات میں میڈیا کا تعمیری کردار قابل تحسین ہے۔ ملاقات میں قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔
کراچی صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کیساتھ سخت رویہ، انٹرویو اچانک چھوڑ کر چلے گئے۔ صحافی کرسٹن ویلکر سے تلخ جملوں...
مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کی...
لاہور پنجاب میں امن و امان کے اخراجات کے کلیمز کیلئے سخت ضوابط کا نفاذ۔غیر معمولی اخراجات کو روکنے کیلئے...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف...
لاہور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی کابینہ متحرک۔ ہائی پاورڈ کمیٹی کا پنجاب کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...