لاہور(آئی این پی ) لاہور اور فیصل آبادمیں طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے،دونوں پروازیں حادثے سے بال بال بچ گئیں، دونوں واقعات میں تمام مسافر محفوظ رہے،واقعے کے بعد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔تفصیل کے مطابق لاہور میں نجی ائیرلائن کی کراچی جانے والی پرواز جبکہ فیصل آباد میں دبئی سے آنے والی فلائٹ پرندوں سے ٹکرا گئی بتایاگیاہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز جیسے ہی رن وے پر ٹیک آف کی تیاری میں تھی اچانک ایک پرندہ سامنے سے آ کر طیارے سے ٹکرا گیا۔واقعے کے فورا بعد جہاز کو واپس پارکنگ پر منتقل کر دیا گیا اور انجینئرز نے جہاز کا مکمل معائنہ شروع کر دیا۔دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی پرواز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروایا۔ تمام مسافر خیریت سے محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیاتھا۔
کراچی صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کیساتھ سخت رویہ، انٹرویو اچانک چھوڑ کر چلے گئے۔ صحافی کرسٹن ویلکر سے تلخ جملوں...
مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کی...
لاہور پنجاب میں امن و امان کے اخراجات کے کلیمز کیلئے سخت ضوابط کا نفاذ۔غیر معمولی اخراجات کو روکنے کیلئے...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف...
لاہور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی کابینہ متحرک۔ ہائی پاورڈ کمیٹی کا پنجاب کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...