اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے مبینہ شراب و غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا ،و ملزم علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بارہ کہو کو ملزم کو گرفتار کرکے سوموار 21جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیاہے،ملزم علی امین کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد، گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزم ، علی امین کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ عدالت میرے موکل کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کر سکتی ہے ،پشاورہائی کورٹ نے 23 ستمبر تک ملزم کے خلاف ہر مقدمہ میں اس کی ضمانت دے رکھی ہے ،انہوں نے ستمبر کی کوئی تاریخ مقرر کرنے کی استدعا کی توفاضل جج نے کہاکہ آپ عدالتی حکمنامہ کا انتظار کریں، بعدازاں عدالت نے ملزم علی امین کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی اوراس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو ملزم کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر عدالت میںپیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
کراچی صدر ٹرمپ کا خاتون صحافی کیساتھ سخت رویہ، انٹرویو اچانک چھوڑ کر چلے گئے۔ صحافی کرسٹن ویلکر سے تلخ جملوں...
مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کی...
لاہور پنجاب میں امن و امان کے اخراجات کے کلیمز کیلئے سخت ضوابط کا نفاذ۔غیر معمولی اخراجات کو روکنے کیلئے...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف...
لاہور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی کابینہ متحرک۔ ہائی پاورڈ کمیٹی کا پنجاب کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...