واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن قانون سازوں کے عشائیے کے دوران کہی۔انہوں نے کہا:"درحقیقت، طیارے مار گرائے جا رہے تھے۔ پانچ، پانچ، چار یا پانچ، لیکن میرا خیال ہے کہ پانچ طیارے واقعی گرائے گئے۔تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ تھا لیکن میں نے یہ جنگ رکوا دی۔پاکستانی فضائیہ نے پہلے ہی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائی جھڑپ میں بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، جب کہ بھارت نے صرف چند پاکستانی طیارے گرنے کامبہم دعویٰ کیا، لیکن کوئی واضح ثبوت پیش نہ کیا۔ پاکستان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے طیارے محفوظ رہے، البتہ فضائی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔
اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کےسابق...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر اطلاعات...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد سینیٹ کے 362ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ کے مطابق 10 جون سے 18 جون 2026 تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...