لاہور، اسلام آباد(نیوز رپورٹر،جنرل رپورٹر، جنگ نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل آج20جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں اور آندھی کا امکان ہے۔پنجاب میں اب تک123ہلاکتیں، 462زخمی، 150 عمارتیں متاثر ہوئیں۔کالاباغ کے مقام پرسیلابی ریلا داخل، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب، کلرکہار چکوال روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند راستہ کھول دیا، پنجاب کے شہر چکوال میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں450ملی میٹر بارش کے بعد32سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئے۔چکوال میں سڑکیں تباہ ہونے سے کئی علاقوں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم بند راستے کھولنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔چکوال میں حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے تاہم واپڈا حکام نے علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔
اسلام آ باد سی ڈی اے بیورو کریسی میں اہم تقرر و تبادلے ،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف تبدیل ، خدمات...
اسلام آباد ہرمز میں حملے اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قطر سے ایل این جی کی فراہمی متاثر،پاکستان نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس کی قیادت...
اسلام آبادچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کونسل ملکی قوانین کو شریعت سے ہم...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، وہ...
کراچیجیو نیوز کی جانب سے نشر کی گئی documentary ”سفر عشق“ میں ایک مختصرعلامتی اور بغیرچہرے کی بصری عکاسی دکھائی...
اسلام آباد اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...