لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کے لئے 50لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے- وزیراعلیٰ سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے خود چکوال پہنچ گئیں- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کا بھرپور فضائی جائزہ لیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال میں سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تکیہ شاہ مراد، امیر پور منگن للیانی،اور دھید وال کا فضائی دورہ کیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال کو جہلم سے منسلک کرنے والے ڈھمن برج کا بھی فضائی جائزہ لیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈھمن برج کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گھروں۔ روڈز اور پل کا جائزہ لیا - وزیراعلی نے متاثرہ روڈز کی تعمیر و بحالی کا مشاہدہ کیا - انہوں نے سیلابی پانی کی نکاسی کے عمل کا مشاہدہ کیا-بعد ازاں وزیراعلی ٰ نے ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں اجلاس کی صدارت کی-وزیراعلیٰ نے بارشوں کے دوران چھتیں وغیرہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے 50لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا-بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے چکوال کے 4 اور تودہ گرنے سے افراد کے لواحقین کو 10، 10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی -وزیراعلی کی ہدایت پر ارکان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر متاثرہ افراد کے گھروں میں جا کر فوری طور پر چیک دیں گے۔انہوں نے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس فور س کو دوبارہ پوری طرح فعال کرنے کا حکم دیا-پنجاب بھر میں سول ڈیفنس فورس کے رضاکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ٹریننگ کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے بارشوں کے اگلے سپیل سے قبل کچے مکان خالی کرانے کا حکم دیا-کچے گھروں میں مکین خاندانوں کو ریلیف کیمپ یا سرکاری عمارتوں میں قیام کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈوھمن پل کو جلد ازجلد ٹریفک کے لئے کھولنے کا حکم دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈوھمن پل کو سٹیل برج کے ساتھ چھوٹی گاڑیوں کے لئے 2دن کے ا ندر کھول دیاجائے گا -چکوال کو جہلم سے لنک کرنے والے پل کی جلد ازجلد مرمت اور بحالی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلی نے چکوال کے دیگر 6 برج اور روڈز کی تعمیر و مرمت جلد ا زجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-
اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کےسابق...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر اطلاعات...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد سینیٹ کے 362ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ کے مطابق 10 جون سے 18 جون 2026 تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...