ہنگو، اسلام آباد ( آن لائن، نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی ) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس نے خارجی دہشتگردوں کے خلاف دوآبہ کے مختلف علاقوں میں بڑا آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں9 خارجی ہلاک ہوگئے جبکہ ڈی پی او خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق،ہنگو کے علاقے زرگری شناواری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو خالد خان، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) دوآبہ اور سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر زخمی ہو گئے۔کارروائی ڈی پی او خالد خان کی براہ راست نگرانی میں کی گئی، اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی افسران کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ،صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ھنگو میں سیکیورٹی آپریشن میں 9 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر پولیس فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی پی او محمد خالد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا، صدرِ مملکت نے کہا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی ۔
اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کےسابق...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر اطلاعات...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد سینیٹ کے 362ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ کے مطابق 10 جون سے 18 جون 2026 تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...