اسلام آباد، کراچی، لاہور(اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) فنانس بل کے معاملے کراچی، حیدرآباد، لاہور،کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں ہڑتال کی گئی اور کاروبار بند رہا، ایف بی آر کو دئیے گئے اضافی اختیارات کے خلاف ہڑتال کی کال پر تاجر دو دھڑوں میں تقسیم رہے جسکے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری رہا اور تمام بڑی مارکیٹیں و اسٹورز کھلے رہے، کراچی میں جوڑیا بازار،بولٹن مارکیٹ، اجناس منڈی،کپڑا بازار،جامع کلاتھ ،الیکٹرونکس مارکیٹ سمیت اہم مارکیٹیں بند رہیں ، تاجر رہنما و کراچی چیمبر کے صدر محمد جاوید بلوانی اور لاہور کے تاجر رہنما حاجی مقصود بٹ کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ کاروبار دشمن، ٹیکس دہندگان میں خوف، بد اعتمادی کی فضا پیدا ہوئی، ایف بی آر کو ناجائز اختیار دئیے جارہے ہیں۔ زبردستی کا کوئی قانون قبول نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر کی اپیل پرفنانس ایکٹ کے خلاف کراچی میں کامیاب ہڑتال کی گئی،تمام اہم اور بڑی مارکیٹیں بند رہیں ،ہڑتال کی اہم بات یہ ہے کہ کراچی کی فروٹ اور سبزی منڈی بھی ہڑتال کی وجہ سے بند رہیں ،تاہم رہائشی علاقوں کی مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز کھلے نظر آئے ،کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے ہڑتال کے بارے کہا کہ مارکیٹوں، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی مکمل بندش نے پاکستان کے کاروباری طبقے کی معاشی یکجہتی اور اجتماعی مزاحمت کا طاقتور پیغام دیا ہے۔
اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کےسابق...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر اطلاعات...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد سینیٹ کے 362ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ کے مطابق 10 جون سے 18 جون 2026 تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...