کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بطور پاکستان میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستان نے آپریشن سندور میں پاکستان کے ساتھ زیادتی کی ہے اور آج بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے، ژوب سے لے کر چمن تک جو 11 پختون اضلاع ہیں ان کو بھی پختونخوا میں شامل کیا جائے،مخصوص نشستوں کو انہوں نے مخصوص ڈرامہ قرار دیا ،انہوں نے پی ٹی آئی کو گندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو قریب گیا وہ گندا ہوا ہے ۔ان کے قریب جانے پر میں نہ ریاست کو اور نہ ہی سسٹم کو ٹھیک ہوتا دیکھ رہا ہوں، پارٹی سے لوگوں کا آنا جانا نارمل سی بات ہے یہ پاکستان ہے اس خطے میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے لوگ آتے بھی ہیں اور جاتے بھی ہیں میں نہیں سمجھتا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ ہے ۔ بلور خاندان کا پارٹی کے ساتھ ناطہ نہیں ٹوٹا ہے بلور خاندان کی پہچان حاجی غلام احمد بلور ہیں اور غلام احمد بلور وفا کی ایک مثال ہیں وہ آج بھی چٹان کی طرح اے این پی کے ساتھ کھڑے ہیں میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں ثمربلور کی میری نظر میں بہت عزت ہے ہماری نظر میں بلور خاندان کی بے انتہا عزت ہے ثمر بلور کی خوشی تھی اس پر کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے میرا خیال ہے وہ اپنے والد کی سیاست پر رواں دواں ہیں مجھے خوشی ہے کہ کوئی اگر پارٹی سے گیا ہے تو اس وجہ نہیں گیا کہ ہم نظریے سے ہٹ کر کسی اور راستے پر گامزن ہیں بلکہ وہ گیا اس وجہ سے کہ میرا نظریہ سخت ہے اور میرا نظریہ وہی ہے جو میرے باپ دادا کا تھا ۔ ابھی مولانا خان صاحب کی شہادت پر جو ہم نے تعزیتی اجلاس بلایا تھا تو اس میں غلام احمد بلور شریک تھے میری نظر میں وہ اے این پی کے ایکٹیو ممبر ہیں ۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے ۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو کے پی کے میں حالات ہیں اس میں آزادانہ طور پر ہماری پارٹی کام نہیں کرسکتی ہے آپ خود دیکھ لیں کہ ہماری پارٹی کے ایک عالم دین کو جو امن کے لئے ریلی نکال رہا تھا شہید کردیا گیا میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت کے پی کے میں عوامی نیشنل پارٹی کو ایک بہت مشکل فیلڈ میں سیاست کرنا پڑرہی ہے کیونکہ اس وقت اس خطے میں امن اور دہشت کی لڑائی ہے ۔
اسلام آ باد سی ڈی اے بیورو کریسی میں اہم تقرر و تبادلے ،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف تبدیل ، خدمات...
اسلام آباد ہرمز میں حملے اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قطر سے ایل این جی کی فراہمی متاثر،پاکستان نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس کی قیادت...
اسلام آبادچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ کونسل ملکی قوانین کو شریعت سے ہم...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، وہ...
کراچیجیو نیوز کی جانب سے نشر کی گئی documentary ”سفر عشق“ میں ایک مختصرعلامتی اور بغیرچہرے کی بصری عکاسی دکھائی...
اسلام آباد اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...