پاک فضائیہ کےرائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں ایوراڈ جیتنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی مبا ر کباد

20 جولائی ، 2025

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کی یو کے (UK) میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (Royal International Air Tattoo-RIAT) ائیر شو میں ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک سی اور C-130 کے شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی قیادت، پائلٹس، ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیاہےجے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 ہرکولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے، صدر مملکت نے پاک فضائیہ کی فنی مہارتوں اور صلاحیتوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ بلا شبہ پاکستانی فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ میں سے ہے۔