رواں سال مون سون کی شدت 50تا 60فیصد زیادہ ہے، چیئرمین NDMA

20 جولائی ، 2025

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ اتھارٹی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے ، رواں سال مون سون کی شدت میں 50 سے 60 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے انٹرویو میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں تمام مسلح افواج، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے ایک ہی پیج پر ہیں اور مربوط اقدامات سے آفات سے نمٹنے کے لیے جامع اور موثر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔