علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری، ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

20 جولائی ، 2025

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے مبینہ شراب و غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ،و ملزم علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بارہ کہو کو ملزم کو گرفتار کرکے سوموار 21جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیاہے،ملزم علی امین کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد۔