حکومت UAE کی سرمایہ کاری کیلئے فوری منصوبوں کی نشاندہی میں سرگرم

20 جولائی ، 2025

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت UAE کی سرمایہ کاری کیلئے فوری ثمر آور منصوبوں کی نشاندہی میں سرگرم، وزیراعظم نے ایک 13رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی، سربراہ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے حالیہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقاتوں کے بعد معیشت کے مختلف شعبوں میں حکومت سے حکومت کی بنیاد پر سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔