محسن نقوی،عطا تارڑ ملاقات، سوشل میڈیا کے متعلق حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

20 جولائی ، 2025

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرا نے ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے، عوام میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کے تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی سالمیت، قومی اداروں کے وقار اور سماجی ہم آہنگی کیخلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔